مے ویدر نے جاپانی باکسر کا قصہ محض 2منٹ میں تمام کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مے ویدر نے جاپانی باکسر کا قصہ محض 2منٹ میں تمام کردیا

ٹوکیو: معروف امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے نئے سال کے آغاز سے قبل منعقدہ نمائشی فائٹ میں جاپان کے کک باکسنگ چیمپئن تینشن ناسوکاوا کو محض دو منٹ میں تکنیکی بنیادوں پر ناک آؤٹ کردیا۔

باکسنگ شائقین کافی شدت سے اس فائٹ کا انتظار کر رہے تھے، دونوں کھیلوں کے قوانین مختلف ہیں لیکن اس فائٹ کیلیے ریٹائرڈ مے ویدر ہی فیورٹ تھے اور انھوں نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے اسے سچ بھی ثابت کردکھایا، دونوں فائٹرز کو رقم کی ادائیگی کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا گیا لیکن مے ویدر نے اپنی ٹوئٹ میں عندیہ دیا کہ انھیں اس فائٹ کے عوض 9ملین ڈالرز کی خطیر رقم ادا کی گئی۔

The post مے ویدر نے جاپانی باکسر کا قصہ محض 2منٹ میں تمام کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2BS7AWt