کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل اوسی پربھارتی فورسز کی فائرنگ،پاکستانی خاتون شہید

سرینگر: بھارتی فورسزنے ایل اوسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی خاتون کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں  نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے آر ایس پورا میں پاکستانی خاتون کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے پاکستانی خاتون کوسرحد پار کرنے کی کوشش کا الزام لگا کرشہید کیا۔پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔

بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کے ترجمان نے کشمیری میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی خاتون کوشہید کرنے کا اعتراف کیا ۔

بھارتی فورسز اکثر ایل اوسی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

The post ایل اوسی پربھارتی فورسز کی فائرنگ،پاکستانی خاتون شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3lYCPqC