کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جاپان کا پاکستان کو پولیو کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان

 اسلام آباد: جاپان نے پاکستان کو پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاپان نے پاکستان کو پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں، معاہدے پر جائیکا اور یونیسیف نے دستخط کئے ہیں۔

جاپان کی جانب سے دی جانے والی امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی اور اس رقم سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ہوگی، اور پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسینیشن ممکن ہوسکے گی، جب کہ نیشنل ایکشن پلان- 2023 2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں، جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے۔

سربراہ جائیکا شیگکی فروٹا نے کہا کہ پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی ہے، کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

سربراہ یونیسیف ایڈا گرما کا کہنا تھا کہ حکومت جاپان کا تعاون ہمیں آخری منزل کے قریب لے جائے گا، حکومت جاپان سال 1996 ء سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کررہا ہے۔ کوارڈینیٹر پولیو پروگرام نے بچوں کو موذی بیماری سے بچانے پر جاپان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

The post جاپان کا پاکستان کو پولیو کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pXVc0i