آئی سی سی نے ٹاپ10 اسپرٹ آف کرکٹ لمحات جاری کردیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

آئی سی سی نے ٹاپ10 اسپرٹ آف کرکٹ لمحات جاری کردیے

 دبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال گذشتہ کے ٹاپ 10 اسپرٹ آف کرکٹ لمحات جاری کیے ہیں۔

جن میں سب سے اوپر دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پرنیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں روس ٹیلر اور ٹام لیتھم کی جانب سے دن میں 10 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کو خود سے آگے گراؤنڈ سے باہر جانے کا موقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

باقی لمحات میں ویمنز بگ بیش کے دوران نکولا ہین کک کی جانب سے حریف پلیئر ہیلی میھتیو کی عیادت، ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے بعد چار آئرش پلیئرز کی جذباتی ریٹائرمنٹ، واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھارت کا افغانستان سے ٹرافی شیئر کرنا، عمران طاہر کا زمبابوے کے خلاف میچ میں فتح کے بعد حریف بولرز کو مشورے دینا، بھارت کا آخری اننگز کھیلنے والے الیسٹر کک کو گارڈ آف آنر، ہیراتھ کی کھیل سے رخصتی، روانڈا کرکٹ بورڈ کی جانب سے یتیم بچوں کیلیے کھیل کا سامان عطیہ کرنا شامل ہے۔

The post آئی سی سی نے ٹاپ10 اسپرٹ آف کرکٹ لمحات جاری کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2R5HABi