لاہور میں گریٹراقبال پارک میں متنازع ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
گریٹراقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم لاہور ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ عائشہ اکرم کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوگئی اورجسم پرچوٹیں آئیں۔
شاہدرہ کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب پہلے ایک کار نے عائشہ اکرم کو روکنے کی کوشش کی پھرایک تیزرفتارموٹرسائیکل سوارنے ٹکر ماردی۔ عائشہ اکرم کے محافظوں نے موٹرسائیکل سوارکوپکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ اکرم کو کسی موٹر سائیکل کے جان بوجھ کے ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے۔عائشہ اکرم حادثاتی طورپرگریں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بازار شاپنگ کے لیے جا رہی تھیں۔ ٹول پلازہ کے قریب انکا برقعہ موٹر سائیکل کے ویل میں پھنس گیا اورعائشہ اکرم گرگئیں۔عائشہ اکرم کو گرنے سے چہرے، بازو اورٹانگ پرچوٹیں آئیں۔
The post گریٹر اقبال پارک واقعے میں متنازع عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3yqB22s