راولپنڈی میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

راولپنڈی میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی

راولپنڈی میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا جس کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ وین ڈرائیور سے ذاتی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کا مقصد وین ڈرائیور کو نقصان پہنچانا تھا جبکہ وین میں سوار تمام طلباء محفوظ رہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے، زخمی ڈرائیور کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا۔

The post راولپنڈی میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GDkQ0P