ماضی کے 2 سخت حریف عامر سہیل اور پرساد ایشیا کپ میں یکجا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ماضی کے 2 سخت حریف عامر سہیل اور پرساد ایشیا کپ میں یکجا

 دبئی:  ماضی کے 2سخت حریف عامر سہیل اور وینکٹ پرساد ایشیا کپ میں یکجا ہوگئے۔

سابق اوپنر عامر سہیل نے بتایا کہ بھارتی بولر کے مقابل میرے ساتھ بیٹنگ کیلیے بھجوائے جانے والے اعجاز احمد گیندوں کو صحیح انداز میں نہیں کھیل پا رہے تھے۔ میری خواہش تھی کہ جاوید میانداد کریز پر آتے، جب بہت زیادہ گیندیں ضائع ہوئیں تو دباؤ مجھ پر پڑا، وینکٹ پرساد کو چوکا لگانے کے بعد میں نے اشارہ کیا لیکن انھوں نے ایک شاندار گیند سے بیلز فضا میں بکھیر دیں جس پر وینکٹ پرساد نے کہا کہ میری یہ وکٹ آج تک یاد کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی وی پروگرام میں ماضی کی یادیں تازہ کرنے کے بعد عامر سہیل نے پرساد کو بولنگ بھی کرائی اور بیلز فضا میں بکھیر دیں۔

The post ماضی کے 2 سخت حریف عامر سہیل اور پرساد ایشیا کپ میں یکجا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2pxFFVZ