دبئی: محمد عامر کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہو گیا اور گزشتہ 5 میچز میں وہ ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔
پیسر محمد عامر ایشیا کپ سے قبل زمبابوے میں بھی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے تھے، انہوں نے وہاں 2 میچز میں کوئی شکار نہیں کیا، یو اے ای میں ہانگ کانگ اور بھارت کیخلاف کوئی وکٹ نہ لینے کے بعد افغانستان سے میچ میں وہ پلیئنگ الیون سے باہر ہوئے۔
علاوہ ازیں بھارت کیخلاف دوبارہ ان کے تجربے پر انحصار کیا گیا لیکن پیسرناکام رہے، گزشتہ 5 میچز میں انھوں نے 214 گیندیں کیں اور کامیابی کو ترستے رہے۔
The post محمد عامر کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز 5 میچز میں 1 وکٹ بھی نہ لے پائے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2IdtmXz