سعودی ولی عہد کی معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

سعودی ولی عہد کی معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید

ریاض: سعودی حکام نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ولی عہد محمد بن سلمان کے 3.8 ارب پاؤنڈ کے عوض معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

برطانوی اخبار ’دی سن‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان مانچسٹر یونائیٹڈ کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کے لیے وہ 3.8 ارب پاؤنڈ کی خطیر رقم دینے کو بھی تیار ہیں۔

اخبار کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں دلچسپی مخالف ٹیم مانچسٹر سٹی کے مالک ابوظہبی کے منصور بن زائد النہيان سے مقابلہ کرنے کی خواہش کی تکمیل کے لیے ہے ۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے ان تمام افواہوں کی تردید کی تھی تاہم برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ 3.8 ارب پاؤنڈز کی پُر کشش پیشکش سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا فیصلہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں کچھ صارفین نے ولی عہد کی کھیلوں میں دلچسپی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2005 میں 79 کروڑ پاؤنڈ کے عوض امریکا سے تعلق رکھنے والے گلیزر خاندان نے خریدا تھا اور اس وقت بھی مالکانہ حقوق اسی خاندان کے پاس ہیں۔

The post سعودی ولی عہد کی معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2DP5ec0