ناصر حسین شاہ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

ناصر حسین شاہ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا

 کراچی:  صوبائی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کے تحفظ کا بل سندھ اسمبلی میں پیش کر دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹشنرز کے تحفظ کے لیے Sindh Protection of Journalists and other media practitioners Bill 2021 آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا۔

محکمہ اطلاعات نے یہ بل فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے)،کراچی یونین آف جرنلسٹس(کے یو جے)، سینئر صحا فیو ں کی مشاورت اور آراکو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے جن میں پروفیسر توصیف احمد خان، مظہر عباس، فاضل جمیلی ،ڈاکٹر جبار خٹک، اویس اسلم علی اور قاضی آصف شامل تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کی تجویز پر یہ بل صوبائی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے قانون کو بھیج دیا گیا جو کہ تین دن کے اندر اس کا جائزہ لے کر  رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔

The post ناصر حسین شاہ نے صحافیوں کے تحفظ کا بل اسمبلی میں پیش کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bKJPCt