سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا امکان

 کراچی: کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا امکان ہے۔     

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید سختی کرنے کا امکان ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدات کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق آج کے اجلاس میں ٹاسک فورس ممبران اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں جب کہ گزشتہ اجلاس میں ٹاسک فورس ممبران اور ماہرین نے مزید سخت فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

The post سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wv18PZ