اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے، فضل الرحمن - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے، فضل الرحمن

 پشاور:  قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح اسرائیل کو منہ کی کھانی پڑی ہے یہی حال پاکستان میں بھی یہودیوں کے ایجنٹوں کا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے جی ٹی روڈ پشاور پر اسرائیل مردہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں بھول جائیں جب تک جمیعت کا ایک کارکن بھی زندہ ہے ایسا کبھی بھی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج پورا پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے جو اپنی تاریخ دوہرا رہا ہے، آفرین ان جوانوں اور خواتین پر جنہوں نے اسرائیل کو وہ مزہ چکھایا کہ وہ یاد رکھیں گے، فلسطینیوں نے تاریخ رقم کردی ہے، ہمارے حکمران جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہے تھے ان کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ان مظاہروں کے ذریعے فلسطینی عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، موقع ملا تو ہم صہونیت کیخلاف جہاد کریں گے، کشمیریوں کے بھی ساتھ ہیں۔

The post اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ ہے، فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RCwYeI