غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، 24 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، 24 زخمی

مقبوضہ بیت القدس: غزہ کی پٹی پر صیہونی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں 24 افراد زخمی بھی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ نوجوان کی میت اسپتال پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید، 500 زخمی

اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرین نے اسرائیل سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے اورغزہ کی پٹی پر احتجاج بھی کیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے  آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی زد میں آکر متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے۔

The post غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید، 24 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2O0tmjA