ویمنز ٹی20؛ پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ویمنز ٹی20؛ پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

ڈھاکا: ویمنر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 58 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹوئنٹی 20 میں بنگلا دیش کو 58 رنز سے شکست دے کر چار میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کرلی ہے۔

گرین شرٹس نے 14 اوورز فی اننگز تک محدود کیے جانے والے مقابلے میں 5 وکٹ کے نقصان پر  88 رنز بنائے، جواب میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنے کم ترین اسکور 30 پر ہی ڈھیر ہوگئی،بنگلا دیشی ویمن ٹیم کی طرف سے کوئی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نا ہوسکی۔

پاکستان کی جانب سے انعم امین نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اوورز میں بغیر کوئی رن دیئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

The post ویمنز ٹی20؛ پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2xWcNeu