واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردومیں گانا گنگناکر مداحوں کے دل موہ لیے۔
اردو سے محبت کرنے والی اور صاف اردو بولنے والی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردو زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ایک پرانا گانا بھی گنگنایا۔
قبل ازیں ان کا کہناتھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ دنیا میں امن و سلامتی ہی امریکا کی ترجیحات ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردو بولنے والی امریکی خاتون کو ترجمان تعینات کیا ہے۔
The post امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اردو میں گانا گا کر دل موہ لیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2zPo6GN