پرویز مشرف وطن واپسی کے لیےجو یقین دہانیاں چاہتے ہیں دیں گے، چیف جسٹس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پرویز مشرف وطن واپسی کے لیےجو یقین دہانیاں چاہتے ہیں دیں گے، چیف جسٹس

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پرویز مشرف کی واپسی کے لیے تمام شرائط تسلیم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جو یقین دہانیاں چاہتے ہیں وہ دیں گے۔

سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سیکیورٹی، علاج اور رہائش کے مسائل ہیں۔

چیف جسٹس نے پرویز مشرف کی واپسی کے لیے تمام شرائط تسلیم کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پرویز مشرف کو واپسی کے لیے جویقین دہانیاں چاہئیں ہم دیں گے، ان کا سب سے بڑے اسپتال سے علاج کرائیں گے، ڈی جی رینجرز پرویز مشرف کو سیکیورٹی فراہم کریں گے، اگر چاہیں تو ان کی سیکیورٹی کے لیے پوری بریگیڈ لگوادیں گے، جس دن پرویز مشرف کو آنا ہوگا ان کا فارم ہاؤس کھول کر صاف بھی کروادیں گے، ان سے اثاثوں کا بھی نہیں پوچھیں گے۔ انہیں سفری اخراجات یا جیب خرچ کے لیے رقم چاہیے تو اس کا بندوبست بھی کر دیں گے۔

چیف جسٹس کے ریمارکس پر اختر شاہ نے پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق فیصلے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے ہم وہ بھی دے دیتے ہیں۔ پرویز مشرف سے متعلق کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے ہوگی۔

The post پرویز مشرف وطن واپسی کے لیےجو یقین دہانیاں چاہتے ہیں دیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IdKT1J