کراچی: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تھر میں بچوں کی ہلاکت تشویشناک ہے تاہم تھر میں اموات بھوک سے نہیں ہورہیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تھر میں بچوں کی ہلاکت تشویشناک ہے تاہم تھر میں اموات بھوک سے نہیں ہورہیں، ریگستانی علاقوں میں نقل مکانی آج نہیں ہورہی ہرسال ہوتی ہے، حکومت کی تھر پر توجہ ہے۔
صوبائی وزیر نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی بھینیسں چہیتی نہیں شیرو زیادہ چہیتا اور خوش قسمت ہے، بھینسیں خان صاحب کے ساتھ نہیں جاتیں بلکہ شیرو ان کے بیڈ روم تک ساتھ جاتا ہے۔ بھارتی صدر کچھ کہتا ہے یہ کچھ بتاتے ہیں، فرانسیسی سفارت خانے سے فون آئے تو کہتے ہیں کہ صدر کا فون نہیں اٹھایا۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی غیرسنجیدگی اور کیا ہوسکتی ہے کہ پرانے پاکستان میں گیس، بجلی، کھاد کی قیمت بڑھے تو غلط ہے اور نئے پاکستان میں گیس بجلی کی قیمت بڑھے توعام آدمی کو سہولت جاتی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کے پاس لگتا ہے جادو ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی نہیں ہوتی۔ سب سے بڑی غلطی وزارت خارجہ میں ہورہی ہے جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں پانی چوری اور غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف پہلے بھی کارروائی کی تھی اور پانی کی چوری روکنے کے لیے مزید ایکشن لیں گے۔
جی ڈی اے رکن عارف جتوئی کی بجٹ تقریر کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں تنقید پر اعتراض نہیں ذاتی حملوں پر شکوہ ہے عارف جتوئی کو معلوم نہیں کہ آج کل ان کا لیڈر کون ہے جس پارٹی کے ٹکٹ پر وہ آئے ہیں ان کے لیڈر کے کرتوت بھی معلوم کریں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے بانی پاکستان قائد اعظم سے متعلق ریمارکس کارروائی سے حزف کئے جائیں۔
The post تھر میں بچوں کی اموات بھوک سے نہیں ہورہیں، وزیر بلدیات سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2pvDeDs