ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد

کوالالمپور: ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور 2 افسران پر کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر کوالالمپور کی عدالت نے کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کر دی، دیگر 2 افسران میں وزیر خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر اور ملکی جاسوس ایجنسی کے سابق سربراہ شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ایک بار پھر گرفتار

واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو عالمی کرپشن اسکینڈل پر کل 38 مقدمات کا سامنا ہے، اُن پر قومی فنڈ سے 2.6 ارب رنگٹ (628 ملین ڈالر) اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال اور اعتماد شکنی کے فوجداری الزامات بھی عائد ہیں۔

The post ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر فرد جرم عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2q9NKAz