اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیا ہے۔
نامزد گورنر بلوچستان ابم بی بی ایس کی ڈگری رکھتے ہیں وہ ہیلپ بلوچستان ادارے کے پریزیڈنٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے کام کرچکے ہیں۔
امیر محمد خان جوگیزئی چلڈرن اسپتال کوئٹہ کے بھی ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں جب کہ صحت کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نامزد گورنر بلوچستان امیر محمد جوگیزئی پر نیب میں 2015 میں کیس دائر ہو چکا ہے جس میں نامزد گورنر پر کڈنی سینٹر کے لیے زائد قیمت پر مشینری خریدنے کاالزام ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر محمد جوگیزئی کے خلاف انکوائری جاری ہے اورآئندہ ایک دو ماہ میں ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔
The post ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی گورنر بلوچستان نامزد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Nek8vF