شہری پر تشدد؛ پی ٹی آئی نے عمران شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شہری پر تشدد؛ پی ٹی آئی نے عمران شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا

 کراچی: تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے شہری تشدد کیس میں اپنے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے اراکین ڈسپلنری کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران شاہ نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنا جرم قبول کیا ہے اور تمام حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے رکن سندھ اسمبلی کو جرمانے کا  فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری پر تشدد؛ رکن اسمبلی عمران شاہ کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد

فردوس شمیم نے  کہا کہ عمران شاہ کے جرمانے کی رقم ایدھی سینٹر میں جمع کروائی جائے گی جس سے وہاں موجود ضعیف اور بیمار افراد کا علاج کروایا جائے گا جب کہ عمران شاہ کے حوالے سے اگر دوبارہ شکایت ملی تو انہیں پارٹی سے خارج بھی کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب گاڑی روک کر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

The post شہری پر تشدد؛ پی ٹی آئی نے عمران شاہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ob4bM0