رواں سال حج کے دوران مختلف واقعات میں 42 پاکستانی شہید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رواں سال حج کے دوران مختلف واقعات میں 42 پاکستانی شہید

ریاض: رواں سال سعودی عرب میں حج کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کرام کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج کے دوران 42 پاکستانی حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 30 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔ زیادہ تر افراد طبعی جب کہ کچھ افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے۔

جاں بحق ہونے والے پاکستانی حجاج کرام میں 25 مکہ میں، 7 مدینہ میں، 5 منیٰ میں جب کہ 4 حاجیوں کا انتقال عرفات میں ہوا۔ جاں بحق پاکستانی افراد کو جنت البقیع ، شاریہ اور عرفات کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ایک خاتون کو دماغ کی رگ پھٹ جانے کے باعث سعودی عرب کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، خاتون کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان میں حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ 27 اگست سے شروع ہوگا اور 25 ستمبر تک جاری رہے گا۔

وزارت مذہبی امور نے دعویٰ کیا ہے کہ بہتر کارکردگی اور سہولیات فراہم کرنے کے باعث گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس حجاج کرام کی طبعی یا حادثاتی اموات میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے۔ گزشتہ برس جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 108 تھی تاہم اس برس 42 ہے۔

The post رواں سال حج کے دوران مختلف واقعات میں 42 پاکستانی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2o6QjlY