فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی

%25D8%25B7


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور طویل القامت کھلاڑی محمد عرفان نے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی۔ پیسر کا کہنا ہے کہ پاکستان ہی میرے لیے سب کچھ ہے، اس کیلئے جان بھی حاضر ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ طویل قامت کی وجہ سے امریکہ کی جانب سے باسکٹ بال کھیلنے کی آفر کی گئی ہے، کہا گیا کہ یہاں آ کر باسکٹ بال کھیلیں، آپ کو امریکی شہریت بھی دیں گے تاہم میں نے کہا کہ پاکستان ہی میرے لئے سب کچھ ہے، میں یہاں ہی رہوں گا، پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے۔