پاک آرمی نے واپڈا کو ہرا کر نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

پاک آرمی نے واپڈا کو ہرا کر نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

%25D8%25A8


 دفاعی حچیمپئن پاکستان آرمی نے روایتی حریف واپڈا کو 45 کے مقابلے 71 پوائنٹس سے باآسانی شکست دے کر نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔ لاہور ڈویژن نے سخت مقابلے کے پی او ایف کو شکست دے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنراپ ٹیم واپڈا کو 75 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لاہور ڈویژن کو 50 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے حیمپئن شپ کے فائنل میچ میں آرمی نے اپنے تجربے اور کھلاڑیوں کی پھرتی کے باعث مقابلہ یکطرفہ طور پر جیت کر اپنے اعزاز کا دفاع کیا ۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہورڈویژن نے پی او ایف کو 59-66 سے شکست دی ۔ پی او ایف کی جانب سے عثمان اورعمر نے بالترتیب 18 اور 12 پوائنٹس سکور کئے جبکہ لاہور ڈویژن کی جانب سے زین نے 22 اور عاقب نے 15 پوائنٹس سکور کئے ۔