لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ انتقال کرگئیں۔
سینیٹر سراج الحق کی والدہ انتقال کرگئیں، وہ ضعیف العمر اور تیمرگرہ اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کو 11 بجے دن ثمر باغ ضلع دیر میں ادا کی جائے گی۔
سراج الحق نے لاہور اور دیگر شہروں کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر وہ نماز جنازہ میں شرکت کیلیے ثمر باغ تشریف نہ لائیں، امیر جماعت چند دنوں میں منصورہ پہنچیں گے اور وہیں پر اجتماعی دعا ہوگی۔
علاوہ ازیں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال،کرکٹر شاہد آفریدی اور دیگر نے سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
The post امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ انتقال کر گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ktzegR