ممبئی: بھارتی فضائیہ کا اے این-32 طیارہ پرواز بھرنے کے دوران خرابی کے باعث ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے مصروف ترین چترا پتی شیوا جی مہاراج ایئرپورٹ کے رن وے پر بھاتی فضائیہ کا طیارہ خراب ہو گیا جس کی وجہ سے 50 سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں اور ایئرپورٹ لابی میں مسافروں کا ہجوم جمع ہو گیا۔
ایئرپورٹ میں پھنسے مسافروں میں بڑی تعداد بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بھی ہے، سول ایوی ایشن کا عملہ طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے بصورت دیگر طیارے کو گھسیٹ کر رن وے سے ہٹایا جائے گا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی 20 منٹ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث 1500 سے زائد مسافر لابی میں پھنس گئے ہیں، مسافروں نے عملے کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
بھارتی ایئر فضائیہ اپنے طیارے کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے معذرت کی ہے۔ طیارہ بنگلورو جانا تھا تاہم پرواز بھرنے کے وقت طیارے رن وے پر دوڑتے ہوئے ٹیکنیکل خرابی کے باعث ایئرپورٹ باؤنڈری سے ٹکرا کر رک گیا اور پھر اسٹارٹ نہیں ہوسکا۔ طیارے کی مرمت کی جا رہی ہے۔
The post بھارتی فضائیہ کا طیارہ رن وے کی دیوار سے ٹکرا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل http://bit.ly/2DXIuXU