کراچی: شہر میں بجلی کا ایک بار پھر بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤنز معمول بن گئے، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث بدھ کی شب شہر کا بڑا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، ملیر اور اسکیم 33، گلشن اقبال، گلستان جوہر، بہادر آباد، پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز، فیروز آباد، ناظم آباد اور گلزار ہجری سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث متاثرہ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
اس حوالے ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے کچھ علاقوں میں بجلی کا تعطل پیدا ہوا تھا تاہم خرابی کو دور کر دیا گیا ہے اور شہر میں بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔
The post کراچی میں بجلی کا پھر بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EJrmrZ