پی آئی اے کا کارنامہ، دبئی جانیوالے مسافروں کو کراچی پہنچا دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی آئی اے کا کارنامہ، دبئی جانیوالے مسافروں کو کراچی پہنچا دیا

 کراچی:  باکمال ایئر لائن کا ایک اور لاجواب کارنامہ، پی آئی اے نے دبئی جانیوالے مسافروں کو کراچی پہنچا دیا۔

قومی ایئر لائن کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 کو زائد سامان کی وجہ سے جناح ٹرمینل پر اتارا گیا، گنجائش سے زیادہ سامان کی وجہ سے طیارے کو دبئی تک فضائی سفر جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کی بنا پر جہاز کی تکنیکی لینڈنگ کروائی گئی۔

ذرائع کے مطابق معاملہ حل ہونے تک پرواز کے مسافر کئی گھنٹے تک ایئر پورٹ کے لاؤنج میں پریشان ہوتے رہے۔

ادھر ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق پرواز کو کچھ فنی خرابی کی بنا پر کراچی اتارا گیا، بعد ازاں کراچی کے ہوائی اڈے پر اتاری جانے والی پرواز کو دوپہر 2 بجے دبئی روانہ کر دیا گیا۔

The post پی آئی اے کا کارنامہ، دبئی جانیوالے مسافروں کو کراچی پہنچا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pjaj3X