بھارت نے پاکستان کیلیے سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت نے پاکستان کیلیے سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا

 دبئی: بھارت نے پاکستان کیلیے باہمی سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا۔

2014 میں ’’بگ تھری‘‘ کی حمایت کے بدلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2015سے 2023تک کے8سالہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان سے6باہمی سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا، ان میں سے ایک بھی ممکن نہیں ہوسکی،ماضی میں کئی بار باہمی سیریز کی آس دلاکر حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کرتے ہوئے انکار کرنے والے بی سی سی آئی کی جانب سے اب ’’لالی پاپ‘‘ تیار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئندہ سال ستمبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز کیلیے بات چیت جاری ہے،دونوں ملکوں میں سخت کشیدگی کا ماحول ہونے کے باوجود مثبت اشاروں پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بڑی حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ایشیا کپ کے دوران دونوں ملکوں کے کرکٹ حکام کی ملاقاتوں میں باہمی سیریز کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے،بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے پی سی بی حکام سے مذاکرات کیے،وہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے ارکان ونود رائے اور ڈیانا ایڈلجی سے بات چیت کریں گے۔

متعلقہ حکام کی جانب سے گرین سگنل دیے جانے کے بعد جلد کوئی اعلان متوقع ہے ،پاک بھارت سیریز ایف ٹی پی سے باہر شیڈول ہونے کی وجہ سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور سینئر آفیشل نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے باوجود باہمی سیریز کے حوالے سے اطلاعات پر حیرت کا اظہار کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں پیش رفت کیلیے کام کرنے والے غدار ہیں،ماضی میں یہی عہدیدار پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کی وجہ سیاسی کشیدگی کو قرار دیتے رہے ہیں۔

The post بھارت نے پاکستان کیلیے سیریز کا ’’لالی پاپ‘‘ تیار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2pxFDgP