بھارت میں 50 کروڑ غریبوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت میں 50 کروڑ غریبوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے اپنے غریب شہریوں کیلیے دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس سروس کا آغاز کر دیا۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ حکومت کی طرف سے اس نئے پروگرام کا نام ’مودی کیئر‘ رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اس ہیلتھ انشورنس سسٹم سے 50 کروڑ غریب شہریوں کو معیاری اور سستا علاج میسر ہو سکے گا۔ صحت کے اس نئے نظام کے تحت بڑی بیماریوں کا علاج ہو گا جبکہ بنیادی طبی دیکھ بھال اس میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں صحت کا شعبہ تباہ حالی کا شکار ہے۔

The post بھارت میں 50 کروڑ غریبوں کیلیے ہیلتھ انشورنس کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NEJZ4c