سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد

 راولپنڈی: کسٹمز انٹیلی جنس نے روات کے قریب مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلیں۔

کسٹمز انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات کو روات کے قریب وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران 20 قیمتی گاڑیاں برآمد کرلی گئیں، برآمد گاڑیوں کا تعلق قطر کے سفارت خانے سے بتایا گیا تاہم سفارتخانے کا عملہ گاڑیوں کے کاغذات فراہم نہیں کرسکا، جس کے باعث تمام گاڑیاں ویئر ہاؤس میں ہی سیل کردی گئی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی 62 گاڑیاں 18 کروڑ میں نیلام، 40 باقی

ویئرہاؤس کے مالک سابق سینیٹر سیف الرحمان نے دوحا سے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا ان کے ہاں کوئی غلط کام نہیں ہوا، ہماری جگہ صرف اسٹوریج کے لئے استعمال ہو رہی ہے، یہ تمام گاڑیاں چار پانچ سال سے یہاں موجود ہیں، گاڑیاں قطری شیخ جاسم بن حمد کی ہیں، جو صحرا میں شکار کے لیے لائی گئی ہیں، ان کی کلیئرنس دفتر خارجہ کے ذریعے ہوتی ہے۔

دوسری جانب قطر ایمبیسی کے عملے نے روات کے قریب ویئر ہاؤس سے ملنے والی 20 قیمتی گاڑیوں کے کاغذات آج دوپہر تک فراہم کرنے کا کہا ہے، ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں تلور کے شکار میں استعمال ہوتی ہیں ،ان گاڑیوں کو یہاں سے ہر سال صحرائی علاقوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

The post سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے 20 قیمتی گاڑیاں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IbNAkk