ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکر گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکر گرفتار

 لاہور: ٹک ٹاکر  کو ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ناجائز اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم مجاہد علی کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ڈیفنس سی حماد اخترنے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم نے چند روز قبل ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے اس حوالے سے کہا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

The post ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا، ٹک ٹاکر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fvQOjy