ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی میں اضافہ ہوگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی میں اضافہ ہوگیا

لاہور / اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، اسلام آباد سمیت بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،مری، شمال مغربی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی جبکہ کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، دیربالا 22، کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایوبیہ گلیات میں بھی طویل خشک سالی کے بعد بارش اور ہلکی برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے،ملکہ کوہسار مری میں یخ بستہ ہواوں کے ساتھ وقفے وقفے کے ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ھے، بارش کی وجہ سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بلوچستان میں چمن، پشین ،زیارت،مسلم باغ، شیلا باغ، جنگل پیرعلیزئی، گلستان، توبہ اچکزئی اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔ لوئر دیر میں رات گئے بارش اور موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔

دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بابر حیات تارڈ نے انسداد سموگ کے جائزہ اجلاس میں کہا کہ آئندہ دو دن میں بارش کی پیش گوئی خوش آئند ہے بارش سے سموگ کی شدت میں کمی آئے گی۔ انسداد سموگ کاروائیوں میں گاڑیوں سے پیدا ہونے والا دھواں بڑا چیلنج ہے۔

پبلک سروس کے لیے الیکٹرک بسوں کا انتخاب ٹرانسپورٹ سے پیدا ہونے والے دھوئیں میں کمی کا سبب بنے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر سواریوں کے مالکان گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفیکیٹ کے حصول کو یقینی بنائیں۔

 

The post ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی میں اضافہ ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nwwwJr