بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

 لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے بہاولپور میں آپریشن کے دوران داعش کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔

دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی اور ان کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yWAdEC