ناظم آباد میں کراچی سرکلر ریلوے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ناظم آباد میں کراچی سرکلر ریلوے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ

کراچی: کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کے لیے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے نویں روز ساڑھے 7 کلومیٹر رقبے پر مشتمل سرکلر ریلوے پر قائم 80 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے احکام پر کراچی سرکلرریلوے کی بحالی کے لیے آپریشن نویں رز بھی جاری رہا،ناظم آباد میں آپریشن کے دوران ریلوے سرکلر پر قائم تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا جبکہ ریلوے لائن کے اطراف قائم جھونپڑیوں اور کچی تعمیرات میں آباد رہائشیوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیے گئے،آپریشن کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین، علاقہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ملک اکرام، علاقہ پولیس اور ریلوے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ 7 اعشاریہ 2 کلو میٹر کا ٹریک ضلع وسطی میں آتا ہے، آپریشن میں تمام کمرشل دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے صرف رہائشی یونٹس باقی ہیں نوٹس میں دی گئی مدت پوری ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایاکہ سپریم کورٹ اور کمشنر کی ہدایت تھی کہ رہائشی یونٹس کو گرائے جانے سے قبل جگہ خالی کرنے کا نوٹس دیا جائے ، مکینوںکاکہنا ہے گھر توڑنے سے قبل متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ ضلع وسطی کے ساڑھے 7 کلو میٹر رقبے پر مشتمل سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے 4 دن کے اندر تجاوزات ختم کرنے کااندازہ لگایاگیاتھا تاہم تجاوزات کی بھرمار اور منصوبہ بندی کے فقدان کے کے نتیجے میں ضلع وسطی میں تجاوزات ہٹانے کا کام نویں روز بھی مکمل نہ ہوسکا۔

 

The post ناظم آباد میں کراچی سرکلر ریلوے پر قائم تجاوزات کا خاتمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UUOVSB