فوربز نے پاکستان کو 10 بہترین سیاحتی ممالک میں شامل کرلیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

  

فوربز نے پاکستان کو 10 بہترین سیاحتی ممالک میں شامل کرلیا

پوری دنیا میں پاکستان کو سیاحت کے لیے ایک بہترین مقام قرار دیا جاتا ہے اور امن و امان کی بہتری کے بعد اب مقامی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اسی تناظر میں بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2019 کے لیے دس بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں آٹھواں نمبردیا ہے۔

2019 کے لیے دس بہترین سیاحتی مقامات کے نام سے شائع فوربز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہراہِ قراقرم کے ساتھ ساتھ ہنزہ ، شِگر اور خپلو کے علاقے قابلِ دید ہیں۔ یہاں کے مناظر اتنے دلفریب ہیں کہ انسان پلک جھپکانا بھول جاتا ہے کہ کہیں خوبصورت منظرنامے کی کوئی جھلک دیکھنے سے نہ رہ جائے۔ تاروں سے معلق پل اور اس کے نیچے ٹھاٹیں مارتا دریا برفیلی کرچیوں سے بھرا ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں لوگوں کی گرم جوشی اور استقبال کو بھی شامل کیجئے۔ پھر عطاآباد کی نیلگوں جھیل کا نظارہ کیجئے، یہاں دنیا کے قدیم ترین خوبانی کے باغات میں چہل قدمی کیجئے جس کے کنارے ندی بہہ رہی ہے۔ سب سے بڑھ کر برف کی چادر اوڑھے راکا پوشی کی چوٹی اور بہت سی مہمات آپ کی منتظر ہیں۔

اس فہرست میں شامل دیگر ممالک یہ ہیں۔

بھوٹان

bhutan-1545812882-1545841275

فوربز کے مطابق ہرسال بھوٹان میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ یہ سیاح زیادہ تر مغربی اور وسطی بھوٹان کی سیر کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بھوٹان تیزی سے سیاحت کے نقشے پر ایک اہم ملک بن کر ابھرا ہے۔

کولمبیا

colombia-1545812888-1545841272

اگرچہ کولمبیا معاشی طور پراتنا مستحکم نہیں تاہم یہ کئی عشروں سے بہت تخلیقی لوگوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ تاہم اس جگہ سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

میکسیکو

mexico-1545812907-1545841265

میکسیکو قدرتی مقامات کی اور فطری مناظر کی وجہ سے غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے۔ یہاں نوبو ہوٹل اور دی ون ہوٹل بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جلد ہی یہ خطہ سیاحت کے لیے مزید مقبولیت حاصل کرے گا۔

ایتھیوپیا

ethiopia-1545812894-1545841260

ایتھیوپیا قدیم تہذیب اور تاریخ کا مرقع ہے۔ یہاں سیاحت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہودی، مسلمان اور عیسائی سب مل جل کر رہتے ہیں۔ اس کیفیت نے وہاں کئی قسم کی رنگا رنگ تہذیب کو جنم دیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ بہت کم خرچ اور ارزاں مقام ہے۔

مڈغاسکر

madagascar-1545812901-1545841237

جنگلی حیات کے حوالے سے مڈغاسکر ایک عرصے سے غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے۔ قدرتی حسن اور عجیب و غریب جانوروں اور پودوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سائنسداں یہاں آتے ہیں۔ عالمی اداروں کے مطابق دنیا بھر میں دم توڑتی 90 فیصد جنگلی حیات اور پودے اسی علاقے میں پائے جاتے ہیں جنہیں بچانے کی سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔

منگولیا

mongoloa-1545812914-1545841256

منگولیا ایک تو سطح سمندر سے بہت بلندی پر واقع ہے جہاں زندگی اپنی ایک مختلف شکل میں موجود ہے۔ تاہم یہ  ہائیکنگ، چٹانوں کی تسخیر کی ایک غیرمعمولی جگہ ہے۔ منگولیا میں جگہ جگہ کیمپ لگا کر پرسکون انداز میں رہا جاسکتا ہے۔ یہاں کے خانہ بدوشوں کی زندگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ عقاب اور شاہینوں سے شکار کرنے والے قزاق شکاروں کو عملی مظاہرہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

روانڈا

rwanda-1545812925-1545841252

روانڈا میں امن و امان کے قیام کے بعد وہاں رنگا رنگی جنگلی حیات دیکھنے والوں کا تانتا بندھا ہے۔ یہاں سنہرے گوریلا ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ بہت عمدہ جگہوں پر رہائش اختیار کی جاسکتی ہے۔

ترکی ساحلی علاقے

turkish-1545812934-1545841247

ان علاقوں کو فوربز نے ترکش ریویریا کہا ہے جو ترک سمندری علاقے ہیں اور اپنے گوناگوں نیلگوں پانی، خوبصورت مقامات اور دیگر اجزا کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس علاقے میں کشتی رانی، وھیل کا مشاہدہ، سرفنگ اور اسکوبا ڈائیونگ کے ساتھ ساتھ خوبصورت یورپی پرندوں کانظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

پرتگال

portugal-1545812919-1545841242

پرتگال سیاحوں کے لیے ایک عمدہ اور سستا مقام ہے ۔ عین ترکی کی طرح یہاں بھی سیاحوں کے لیے حیرت انگیز دلچسپیاں موجود ہیں۔

The post فوربز نے پاکستان کو 10 بہترین سیاحتی ممالک میں شامل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Q0AHvD