منی لانڈرنگ الزام؛ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

منی لانڈرنگ الزام؛ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز

سیالکوٹ: نیب نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، ان کی بیگم، بیٹے اور 3 بیٹیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی کو تمام بینک اکاؤنٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا حکم

نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیب کی درخواست پر تمام بینکوں کو خواجہ آصف اور ان کے اہل  خانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھجوانے سے متعلق تمام بینکوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

The post منی لانڈرنگ الزام؛ خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2q8WF57