اسلام آباد: وزارت پانی و بجلی کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری نادہندگان صارفین سے 6 سو 84 ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے کے واجبات وصول کرنا ایک امتحان بن گیا۔
ایکسپریس نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں سمیت دیگر سرکاری اداروں سے مجموعی طور ہر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ایک کھرب 61 ارب 52 کروڑ 90 لاکھ روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں جب کہ غیرسرکاری نادہندگان صارفین سے 95 ارب 59 کروڑ 40 لاکھ روپے کے وصول کرنے ہیں، تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ان نادہندگان سے رقم وصول کرنا ہے جن کے بجلی کے کنکشن تو منقطع کر دیے مگر واجبات وصول نہ کیے جاسکے اور ان واجبات کی مجموعی رقم 4 کھرب 27 ارب 58 کروڑ، روپے بنتی ہے، ان صارفین کے صرف بجلی کے کنکشن منقطع کیے گئے، سنجیدگی سے ان صارفین سے واجبات وصول کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گے۔
زرائع نے انکشاف کیا کہ اکثر صارفین یا تو وفات پا چکے ہیں یا وہ اپنی پراپرٹی فروخت کرچکے ہیں، جب واجبات کی عدم وصولی کے حوالے سے لیسکو چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چھٹہ سے بات کی گئی تو انہوں نےکہا کہ چیف سیکرٹری کی نگرانی میں آپریشن کا اغازکر دیا گیا ہے، بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان نادہندگان صارفین سے واجبات کی وصولی بھی شروع کی جا چکی ہے، سرکاری اور غیر، سرکاری اداروں کے خلاف بلا امتیاز اپریشن کلین اپ کیا جا رہا ہے۔
The post وزارت پانی و بجلی کیلیے 684 ارب روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی امتحان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yEHhlH