اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تین مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس تحریک انصاف کی خواتین کی ترجیحی فہرست میں نام ختم ہوگئے ہیں جس کے باعث اس نے تحریک انصاف سے قومی اسمبلی کی ایک اور خیبرپختون خوا اسمبلی کی 2 مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے نام مانگے ہیں۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول بھی جاری کردیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختون خوا کو ریٹرننگ افسر مقرر کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق تینوں خالی مخصوص نشستوں پر صرف تحریک انصاف کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک جمع ہوں گے اور ان کی چھان بین 4 ستمبر تک ہوگی، اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کرائی جاسکیں گی جب کہ اپیلوں پر فیصلے 13 ستمبر تک ہوں گے اور اہل امیدواروں کی فہرست 16 ستمبر کو جاری ہوگی۔
The post الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خواتین کی 3 نشستوں کیلیے نام مانگ لیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BLzSoL