کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامہ کرنے والا مسافر گرفتاری کے بعد رہا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامہ کرنے والا مسافر گرفتاری کے بعد رہا

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نشے کی حالت میں شورشرابا کرنے والا مسافر حراست میں لئے جانے کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامہ کرنے والے مسافر کو ایئرپورٹ پولیس نے رہا کردیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے بین الاقوامی لاؤنج میں مسافر نے شور شرابا کیا اور خواتین و امیگریشن حکام سے بدتمیزی کی، مسافر کو روکنے کی کوشش کی تو وہ ہاتھا پائی پر اترآیا، امیگریشن اہلکاروں نے مسافر کو ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

ایئرپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے مسافر عمیر کو رہا کردیا گیا ہے، ایف آئی اے نے عمیر کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لیا اور پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم متعلقہ ادارے نے بعد میں مقدمے کی پیروی نہیں کی، جس پر محمد عمیر کے گھر والوں کو تھانے بلا کر ان کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافر پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے تمام عملے کو معطل کردیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

The post کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامہ کرنے والا مسافر گرفتاری کے بعد رہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2mOf0CY