الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی، چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، ایاز صادق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی، چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، ایاز صادق

 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی ہم نے الیکشن کمیشن کو اوقات سے زیادہ طاقت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایاز صادق کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کا وفد انتخابی نتائج پر تحفظات اور شکایات  لے کر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے الیکشن کمیشن پہنچا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات سے انکار کردیا۔

اس موقع پر ایاز صادق نے بتایا کہ صبح چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان سے فون پر بات ہوئی جس میں ان سے ملاقات کے لیے وقت دینے کی درخواست کی گئی لیکن اب ملنے سے انکار کیا جارہا ہے اور الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے وقت دینے پر ٹال مٹول کی جا رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان، طلال چوہدری، سائرہ افضل کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد

صحافی کے سوال کے جواب میں ایاز صاق نے کہا کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ مانگنے آئے ہیں، این اے 57 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست دائر کردی ہےجس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

The post الیکشن کمیشن کو زیادہ بااختیار بنانا غلطی تھی، چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں، ایاز صادق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LHLOvu