چینی کسانوں نے ابابیل کے بچوں کی خاطر گھر گرانے کا کام روک دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چینی کسانوں نے ابابیل کے بچوں کی خاطر گھر گرانے کا کام روک دیا

بیجنگ: چین میں نرم دل کسانوں نے ایک گھر کو گرانے کا ارادہ محض اس وجہ سے ملتوی کردیا کہ اس گھر میں موجود گھونسلے میں ابابیل کے 4 ننھے بچے اور سات انڈے موجود تھے۔

چینی نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق چینی صوبے زی جیانگ کے ایک قصبے کو جیالوجیکل ڈیزاسٹر سروے نے ہائی رسک قرار دیا جس کے باعث کسانوں نے 5 جون کو گاؤں کے ایک پرانے گھر کو گرانے کا ارادہ کیا۔ گھر کو گرانے کے لیے کسانوں کی ڈیمالیشن ٹیم کام کررہی تھی کہ انہوں نے پرندوں کے بچوں کی آوازیں سنیں اور گھر میں چار گھونسلے پائے جن میں ابابیل کے چار بچے اور سات انڈے موجود تھے۔

yound-swallows-in-china-2

پرندے کے بچے بھوکے تھے جو خوراک کے لیے چلا رہے تھے اور گھونسلے سے باہر جھانک کر دیکھ رہے تھے۔ گھر گرانے والی ٹیم نے کام روک دیا اور پرندوں کے ایک ماہر سے رابطہ کیا جس نے انہیں بتایا کہ اگر گھونسلے کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس میں انسانی بو منتقل ہونے سے اس بات کا امکان ہے کہ ابابیل اپنے بچوں کو چھوڑ جائیں یوں اس کے بچوں کے مرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

yound-swallows-in-china

اس پر کسانوں نے نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر کو گرانے کا ارادہ اس وقت تک ملتوی کردیا جب تک ابابیل کے بچے بڑے ہو کر وہاں سے پرواز نہیں کرجاتے۔ یہ خبر میڈیا پر جاری ہونے کے بعد چین میں لوگوں نے اس اقدام کو سراہا ساتھ ہی جانوروں اور پرندوں سے محبت کو بہترین انسانی رویہ قرار دیا۔

The post چینی کسانوں نے ابابیل کے بچوں کی خاطر گھر گرانے کا کام روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2M9zX6U