کالعدم ٹی ایل پی کے تشدد سے ایک اور پولیس افسر جاں بحق - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کالعدم ٹی ایل پی کے تشدد سے ایک اور پولیس افسر جاں بحق

 لاہور: فرض کی راہ میں لاہور پولیس کا ایک اور زخمی جوان قربان ہوگیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق جنرل ہسپتال میں زیر علاج اے ایس آئی ابوبکر شہید ہوگیا۔ کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شرپسند عناصر کے تشدد سے ابوبکر کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، مشتعل جتھوں نے سادھوکی میں ابوبکر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے کارکنوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، عثمان بزدار

سربراہ لاہور پولیس نے بتایا کہ شہید ابوبکر نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر اپنی جان نچھاور کی۔ شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے جنہوں نے 1990 میں بطور کانسٹیبل محکمہ پولیس جوائن کیا۔ 51 سالہ شہید ابوبکر کے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

The post کالعدم ٹی ایل پی کے تشدد سے ایک اور پولیس افسر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mx3hIJ