فلم اور مجسمہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

فلم اور مجسمہ

مجسمہ سازی ایک مشکل، محنت طلب اور کسی آرٹسٹ کے لیے بھی صبر آزما کام ہے۔

صدیوں سے پتھروں کو تراش کر اور مٹی کو گوندھ کر شاہ کار تخلیق کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ تخلیقات جہاں کسی آرٹسٹ کی مہارت اس کے جذبات اور احساسات کا اظہار ہوتی ہیں، وہیں اس فن کے ذریعے کوئی پیغام عام کرنے اور کسی معاشرے میں مثبت رجحان کو فروغ دینے کا کام بھی لیا جارہا ہے۔ کسی اہم شخصیت، عمارت اور مقام کے یادگاری مجسموں کے ساتھ دنیا بھر میں آرٹسٹ اس فن کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پرچار کررہے ہیں۔

’’ کم اِن پیس‘‘ ایسی ہی ایک تخلیق ہے جو دوستی اور امن کی علامت کے طور پر نیویارک کے میوزیم آف آرٹ کی چھت پر نصب ہے۔ یہ ہما بھابھا کی فنی مہارت اختراع کا نتیجہ ہے۔ اس آرٹسٹ کا تعلق کراچی سے ہے۔ ہما بھابھا نے اس فن پارے کے ذریعے امریکیوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ غیر ملکی ان کی سَرزمین پر دوستانہ عزائم کے ساتھ قدم رکھ رہے ہیں۔

1951ء میں The day the earth stood still سنیما کے پردے پر سجی تھی۔ یہاں اس سائنس فکشن کہانی کا تذکرہ یوں ضروری ہے کہ یہی فلم کم اِن پیس نامی مجسمے کی وجہ تخلیق بھی ہے۔ فلم میں ایک دوسرے سیارے کی مخلوق ہماری زمین پر قدم رکھنے کے بعد انسانوں کو یہ پیغام دیتی ہے انھیں ساتھ رہنا ہے، اس لیے آپس میں امن اور دوستی کا تعلق قائم کرنا اور اسے برقرار رکھنا ہو گا، ورنہ انسان تباہی کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔

نیویارک کے اس میوزیم کی چھت پر وہ فن پارے نصب ہیں جنھیں ماہرین نے ان کی بناوٹ اور اختراع کے لحاظ سے عجیب و غریب اور پیچیدہ قرار دیا ہے۔ یہ مجسمہ بھی اسی نوع کا ہے۔ ماہرین نے اسے تاریکی اور سائنس فکشن کا امتزاج قرار دیا ہے۔ یہ دراصل دو مجسمے ہیں۔ ایک پانچ چہروں والا بارہ فٹ اونچا، ڈیڑھ ٹن وزنی عجیب الخلقت انسان ہے اور اسی کے سامنے ذرا فاصلے پر سجدے کی حالت میں ایک اور وجود ہے۔

اٹھارہ فٹ کا یہ تمام وجود پلاسٹک بیگ سے ڈھکا ہوا ہے۔ تاہم اس کے دونوں ہاتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ماہرین کے نزدیک یہ ڈرامائی اور حیرت انگیز حالت ہے جس میں افریقی اور بھارتی فنِ مجسمہ سازی کی جھلک نظر آتی ہے۔

The post فلم اور مجسمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2JrnayP