کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، حد نگاہ متاثر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، حد نگاہ متاثر

کراچی: شہر میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور حد نگاہ صرف 4 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائیں چل پڑی ہیں،جن کی رفتار 34 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، شمال مشرقی سمت بلوچستان کی جانب سے چلنے والی معمول سے تیز ہواؤں کی وجہ حدِ نگاہ بھی متاثر ہورہی ہے، اور اس وقت شہر کی حدنگاہ 4 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر میں کم سے کم پارہ 16.6ڈگری ریکارڈ ہوا، اگلے تین روز کے دوران صبح و رات کے وقت موسم سرد رہنے کی توقع ہے، اس دوران دوپہر کو شمالی جب کہ شام کے وقت سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

The post کراچی میں سرد ہواؤں کے ڈیرے، حد نگاہ متاثر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nCtTs9