سابق آرمی چیف راحیل شریف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سابق آرمی چیف راحیل شریف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے

 وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے 39  اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے کی حتمی شکل سے پہلے قانونی عمل کی پیروی کی گئی جب کہ وزیراعظم نواز شریف بھی مشاورت میں شامل تھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی تقرری کا معاملہ کچھ عرصے سے زیرغورتھا تاہم وہ اب باقاعدہ طور پر 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں۔