کراچی میں زمینوں پر قبضے کرانے والا پولیس افسر گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں زمینوں پر قبضے کرانے والا پولیس افسر گرفتار

کراچی: زمینوں پر قبضے کرانے والا ایس پی موقع واردات سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع غربی میں زمینوں پر قبضوں اور زبردستی تعمیرات اور دیگر جرائم کرانے کے الزام میں ایس پی رینک کے پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، زیر حراست افسر کے اورنگی ٹٓاؤن اور سرجانی تھانے ممیں شکایات درج ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم ایس پی پولیس موبائل میں آیا اور سرجانی میں زمینوں پر زبردستی تعمیرات کروا رہا تھا، اور مقامی افراد کو  ڈرانے کے لیے سرجانی کے دیگر افسران کا نام بھی استعمال کر رہا تھا، لیکن جب مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو افسر نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ایس پی کا کارندہ اورنگی ٹٓاؤن تھانے میں جرائم کے متعدد اڈے چلاوا رہا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں شہریوں نے شکایات درج کرارکھی ہیں، جن افراد نے شکایت کی ہے انہیں تھانے طلب کر لیا ہے، متاثرہ شہریوں کی درخواست کے بعد مزید کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

The post کراچی میں زمینوں پر قبضے کرانے والا پولیس افسر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30JDjZS