پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں، فواد چوہدری - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے، کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنز کی، ان کا نہ کوئی لیڈر اور نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشسن کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے علاوہ کچھ نہیں، اس وقت واحد قومی سیاسی جماعت پی ٹی اے ہے اور اس کا ایجنڈا قومی ایجنڈا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

The post پی ٹی آئی کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3062Lcb