لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کیلئے توسیع کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کے لئے توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
عثمان بزدار نے ایڈہاک ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی بروقت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرزکے مسائل کا پورا احساس ہے، ایڈہاک ڈاکٹروں کو آئندہ ری اپوائنٹمنٹ کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-
واضح رہے کہ اس وقت پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 4 ہزار سے زائد ڈاکٹر ایڈہاک بنیادوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
The post پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں تعینات ایڈہاک ڈاکٹروں کی ملازمتوں میں ایک برس کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qed60v
