کراچی میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کراچی میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

 کراچی: حسین آباد میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران ان کا کاروبار تباہ ہوگیا جب کہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا، حالات سے تنگ آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

The post کراچی میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3wB066l