سپریم کورٹ کا آج دوپہر تک کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا آج دوپہر تک کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے آج دوپہر تک شہر میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت کی۔

کمشنر کراچی عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے تاحال عمارت نہ گرائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ اب تک کتنی عمارت گرائی، بتائیں؟، عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں، آپ کو یہاں سے سیدھا جیل بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام روک دیا گیا

کمشنر کراچی نے عدالت سے معافی مانگی۔ جس پر چیف جسٹس نے کمشنر کو حکم دیا کہ یہاں سے فوری جائیں، نسلہ ٹاور گرائیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، نسلہ ٹاور کے ساتھ تجوری ہائٹس کی بھی رپورٹ ساتھ لائیں۔

The post سپریم کورٹ کا آج دوپہر تک کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HM6sov